Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

مسابقتی امتحان میں علاقائی زبان میں لکھنے کی اجازت دینے کی وزیراعظم سے درخواست

حیدرآباد، 20 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے مسابقتی امتحانات میں امیدواروں کو علاقائی زبانوں میں لکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مسٹر راؤ نے کہا کہ اس وقت مرکزی حکومت، سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ، ریلوے، دفاعی خدمات اور قومی بینکوں میں بھرتی کے لئے مسابقتی امتحانات صرف دو زبانوں ہندی اور انگریزی میں لئے جاتے ہیں۔

غیر ہندی بولنے والے یا غیر ہندی بولنے والی ریاستوں کے طلبا کو امتحانات میں زبان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ سینٹرل پبلک سروس کمیشن، ریلوے بھرتی بورڈ، پبلک سیکٹر کے بینکوں، ریزرو بینک آف انڈیا اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کے زیر اہتمام مسابقتی امتحانات میں تمام ریاستوں کے امیدواروں کو مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے کے لئے علاقائی زبانوں میں اجازت دی جانی چاہئے۔