آئندہ تین ہفتے ہندوستان کیلئے نازک،ریکارڈ1761 اموات
نئی دہلی : مزید ریاستوں میں منگل کو جزوی سے لے کر مکمل لاک ڈاؤن ، نائیٹ کرفیو اور دیگر تحدیدات عائد کردیئے جبکہ ہندوستان کے ایکٹیو کووڈ کیس تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے 20 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے 2,59,170 نئے انفیکشن سامنے آئے ہیں اور کورونا اموات کی مجموعی تعداد ریکارڈ 1,761 ہوچکی ہے۔ مرکز نے زور دیا کہ آئندہ تین ہفتے ملک کے لئے نازک ہوں گے ۔ ہندوستان اس وقت صحت کے بدترین بحران سے دوچار ہے اور مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومتوں نے سلسلہ وار اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ میڈیکل انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جاسکے اور ٹیکہ اندازی میں شدت پیدا کی جائے۔ دہلی کے بعد جھارکھنڈ نے 22 اپریل سے ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جبکہ مہاراشٹرا نے عنقریب اسی طرح کے اقدام کا اشارہ دے دیا ہے ۔ تلنگانہ نے نائیٹ کرفیو لاگو کردیا جبکہ اترپردیش نے پہلے ہی ہفتے کے اواخر میں لاک ڈاؤن کے احکام جاری کردیئے ہیں ۔پنجاب ، راجستھان ، کیرالا ، مدھیہ پردیش کے بشمول کئی دیگر ریاستوں میں بھی نائیٹ کرفیو لاگو ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں