مزدورو ں نے خالی برتن بجاکر غصہ کا اظہار کیا

گڑگاوں، 21اپریل (یو این آئی) لاک ڈاو ن کی وجہ سے راشن اور اقتصادی مدد کی مانگ پر مزدوروں و غیرمستقل ملازمین نے آج خالی برتن بجاکر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس (سیٹو) کی اپیل پر ملک گیر تحریک کے تحت گڑگاوں میں بھی مزدور، صفائی ملازمین، آشا ورکر، آنگنر واڑی ورکر، مڈ ڈے میل ورکر، ریہڑی پٹری والے، دیہی چوکیدار، غیرمنظم شعبہ کے مزدور، کسانوں، کھیت مزدوروں وغیرہ نے حصہ لیا۔ ان میں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں۔
جن وادی مہیلا سمیتی، کھیت مزدور یونین، کسان سبھا، نوجوان سبھا جیسی تنظیموں کے اراکین اور کارکن بھی اس میں شامل ہوئے۔