مرکز کی بی جے پی حکومت کے مہنگائی کے خلاف آج تھانے میں کانگریس کی جانب سے جن جاگرن پدیاترا مورچہ کا انعقاد کیا گیا
مرکز کی بی جے پی حکومت کے مہنگائی کے خلاف آج تھانے میں کانگریس کی جانب سے جن جاگرن پدیاترا مورچہ کا انعقاد کیا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
بڑھتی مہنگائی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے
اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کل ہند کانگریس کمیٹی کی ہدایت اور ریاستی صدر نانا پٹولے کے حکم پر پورے تھانے شہر میں جن جاگرن ابھیان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تھانے شہر کانگریس کے انچارج شرد آہیر اور چندرکانت پاٹل کی موجودگی میں پندرہ روزہ جن جاگرن پروگرام کا آج اختتام ہوا۔
یہ مارچ تھانے کانگریس کے مرکزی دفتر ضلع پریشد کمپاؤنڈ سے شروع ہوا اور اسٹیشن روڈ پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہونا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے مورچہ کو جامنی ناکہ پر ہی روک دیا گیا اور اس کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس موقع پر تھانے شہر کانگریس کے انچارج شرد آہیر، چندرکانت پاٹل، تھانے شہر ضلع کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوان، سابق کارپوریٹر منوج شندے، ریاستی کانگریس کے سیکرٹری آفتاب شیخ، پردیپ راو، شہر کانگریس کے ترجمان سچن شندے، ملند کھراڑے، ضلع کانگریس کے نائب صدر سید عباس علی، جنرل سیکریٹری اکرم بنے، خان شیکھر پاٹل، بلاک کارگزار صدر ایڈوکیٹ جاوید شیخ، اقلیتی شعبہ کے صدر نور خطیب، ترجمان رمیش اندیسے، انس شیخ، محمد علی مومن، عاقب خان اور دیگر عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔