• 425
    Shares

مرکزی وزیر پشوپتی پارس پر پیر کے روز بہار واقع حاجی پور میں ایک خاتون نے سیاہی پھینک دی۔ ان پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ مرکزی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ حاجی پور پہنچے۔ پارس حاجی پور میں ’آبھار یاترا‘ نکال رہے ہیں اور لوگوں سے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پارس پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کو ان کے بھتیجے چراغ پاسوان کا حامی بتایا جا رہا ہے۔ سیاہی پھینکے جانے کے بعد پشوپتی پارس کو اپنے کپڑے بدلنے پڑ گئے کیونکہ انھیں مزید سفر کرنا تھا اور ان کے کپڑے کافی خراب ہو گئے تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔