مرکزی حکومت نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی، سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا
نئی دہلی: 12/مارچ ۔مرکزی حکومت نے ہم جنس شادیوں کو منظوری دینے والی عرضیوں کی مخالفت کی ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرکے تمام 15 عرضیوں کی مخالفت کی ہے۔ مرکز نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو منظور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہندوستانی خاندان کے تصور کے خلاف ہے۔ خاندان کا تصور میاں بیوی اور ان سے پیدا ہونے والے بچوں پر مشتمل ہے۔
شراکت دار کے طور پر ایک ساتھ رہنا اور ہم جنس افراد کے ساتھ جنسی تعلق کرنارشتہ رکھنا شوہر، بیوی اور بچوں کے ہندوستانی خاندانی اکائی کے تصور کے ساتھ موازنہ نہیں ہے، جو بنیادی طور پر ایک حیاتیاتی مرد کو ‘شوہر’، ایک حیاتیاتی عورت کو ‘بیوی’ اور دونوں کے ملاپ سے پیدا ہونے والے بچے کے روپ میں مانتی ہے ۔