دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکیجریوال نے دارالحکومت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورت حال پر وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں دس ہزارمیں سے کم ازکم سات ہزاربیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو رکھنے اور فوراً آکسیجن مہیاکرانے کی اپیل کی ہے۔مسٹر کیجریوال نے اتوارکے روز یہ خط لکھ کر سنگین صورت حال سے آگاہ کیا ہے، کیونکہ کورونا بیڈ اورآکسیجن کی انتہائی کمی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ” تقریباً تمام آئی سی یو بیڈ بھرگئے ہیں۔ اپنی سطح پرہم تمام کوششیں کررہے ہیں۔ آپ کی مددکی ضرورت ہے”۔ دہلی میں مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں تقریباً دس ہزار بیڈ ہیں۔ ان میں سے صرف 1800 بیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو کئے گئے ہیں۔ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر آپ سے التجا ہے کہ کم ازکم سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مخصوص کئے جائیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں