مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف مہا ویکاس اگھاڑی کی مہم شروع, ناگپور میں پہلا جلسہ ہوگا

239

ممبئی:12/ مارچ۔(ورق تازہ نیوز) ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی مہا وکاس اگھاڑی سے شروع ہوگئی ہے اور مہاراشٹر کے بڑے شہروں میں مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کی مشترکہ میٹنگ ہوگی۔ اس دوران ریاست بھر میں مہاوکاس اگھاڑی کا عظیم الشان اجلاس کب اور کہاں منعقد ہوگا اس کا وقت اور تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے۔

مہاوکاس اگھاڑی 16 اپریل کو ناگپور سے اپنے پہلے جلسہ سے مہم شروع کررہی ہے۔ اور مہا ویکاس کا جلسہ یکم مئی کو ممبئی، 14 مئی کو پونے، 28 مئی کو کولہاپور اور 3 جون کو ناسک میں ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے ان تمام جلسوں میں موجود رہیں گے۔