مردے کے بینک کھاتے میں 460 کروڑ روپئے کا لین دین

0 10

کراچی:ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب ایک مردہ شخص کے نام پر کھولے ہوئے تین جعلی بینک کھاتے پراسرار طور پر کارکرد ہیں اور ان کی ذریعہ سے 360 کروڑ روپئے کی خطیر رقم کا لین دین عمل میں آیا ۔ کراچی کا ساکن اقبال آرائین 9 مئی 2014 ء کو فوت ہوگیا ۔ اس کے تین بینک کھاتے ہیں جو پراسرار طور پر اس کی موت کے بعد کھولے گئے ہیں ۔ وفاقی محکمہ تحقیقات نے حال ہی میں ملک گیر سطح پر تحقیقات کی ہیں اور پتہ چلایا ہے کہ بینک میں رقمیں جمع کرنے والے ایسے کئی پراسرار افراد ہیں جن کے ان جعلی بینک کھاتوں کو بارسوخ تاجر اور سیاست داں رقموں کی غیرقانونی منتقلی کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ شہر کے ایک آٹو ڈرائیور کے بینک کھاتے سے بھی 300کروڑ روپئے مالیتی سودے کئے گئے ہیں ۔ جب محکمہ تحقیقات نے وضاحت کیلئے آٹو ڈرائیور محمد عبدالرشید کو طلب کیا تو اسے ان سودوں کا پتہ چلا ۔ تاہم وہ وفاقی محکمہ تحقیقات کو اپنے بے قصور ہونے کا یقین دلوانے میں کامیاب ہوگیا ۔ سری لنکا کے ایک طالبعلم کے بینک کھاتے سے کروڑوں روپئے اور ایک کرانہ دوکان کے مالک کے بینک کھاتے سے 200 کروڑ روپئے مالیتی لین دین کا پتہ چلا ۔ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو رقموں کی غیرقانونی منتقلی کی بھی تحقیقات کرے گی ۔