مراٹھواڑہ کے کئی اضلاع میں زوردار بارش کا امکان

0 11

ناندیڑ:29؍مئی ( نامہ نگار) سری لنکا کے قریب رُکی ہوئی مانسون کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے تین دنوں میں مانسون داخل ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح مراٹھواڑہ، وسطی مہاراشٹر، کوکن میں زوردار بارش ہونے کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ مانسون کی رفتار میں اضافہ کے بعد بشمول مہاراشٹر ملک کے کئی ریاستوں میں مانسون سے قبل بارش کی شروع ہوگئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے مانسون سے قبل زوردار بارش ہوئی۔ دریں اثناء ودربھ اور مراٹھواڑہ میں مانسون سے قبل بارش کی شروع ہوگئی ہے۔ وردبھ کے کئی اضلاع میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ زوردار بارش ہوئی، جس کے باعث فصلوں اور اناج کے ذخیرے کو کافی نقصان پہنچا۔ ودربھ میں اگلے دو دنوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ وردبھ میں اچانک موسم میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور کئی مقامات پر ابرآلود موسم ہونے کی اطلاع محکمہ موسمیات نے دی ہے۔ امسال ہمیشہ کی طرح مانسون کی آمد جلد ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31؍مئیاور یکم؍جون کو ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی ، لاتور کے علاوہ مراٹھواڑہ کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔