• 425
    Shares

ناندیڑ:28 ستمبر (ورق تازہ نیوز)موسمیات کی جانکاری دینے والے ادارہ ’اسکائی میٹ نے اپنے تازہ ترین خبرنامے میںکہا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مراٹھواڑہ میںطوفانی بارش ہوگی کیونکہ سمندر سے اٹھنے والی کم دباو کی پٹی ابھی بھی مراٹھواڑہ ‘ودربھ اور کوکن پربنی ہوئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مراٹھواڑہ کے ناندیڑ‘پربھنی ‘ہنگولی ‘لاتو ر‘بیڑ میں بھاری بارش ہوئی ہے جس سے ندی نالوں میں سیلاب آےاہوا ہے ۔بعض مقامات پرسڑکیں زیر آب آگئی ہیں ۔ اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ دود نوں تک مراٹھواڑہ پربارش کے بادل چھائے ہوئے رہنے سے یہاںطوفانی بارش ہوگی اس کے ساتھ ہی وسطی مہاراشٹرممبئی ‘کوکن اور مہاراشٹر کے مغربی ساحلی علاقے میں بھی موسلادھاربارش جاری رہے گی ۔اس بارش سے مہاراشٹر کی عام زندگی پربُرا اثر پڑا ہے۔ کاروبارمتاثر ہوئے ہیں ۔

سرکاری دفاتر‘اسکولوں اورکالجوں میں ملازمین کی حاضری بہت کم رہی ہے ۔ مہاراشٹر کے محکمہ موسمیات نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اورنگ آباد ضلع کے عوام کو انتباہ دیا ہےکہ 29 ستمبر بروز بدھ کو ضلع میں طوفان ‘ موسلادھار بارش ہوگی اس لئے پورے ضلع میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیاہے ۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھروںسے باہر نہ نکلیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔