اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 204 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے وہیں مزید 9 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔

طبی حکام نے نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق اس علاقےکے آٹھ اضلاع میں سے بھیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں کورونا کے 35 نئے کیسزسامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ جالنہ میں نو نئے کیسز درج کئے گئے اور دو کی موت ہوگئی۔ لاتور میں 47 ، اورنگ آباد میں 36 ، ناندیڑ میں 34 اور پربھنی میں 23 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ عثمان آباد میں 15 اور ہنگولی میں چھ افراد کے کورونا سےمتاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔