مراٹھواڑہ ٹیچرس حلقہ کیلئے 30 جنوری 23ءکو رائے دہی‘ضابطہ اخلاق نافذ :ڈویژنل کمشنر

129

اور نگ آباد:30 / دسمبر (ورق تازہ نیوز ) مراٹھواڑہ نیچرس حلقہ کے ایم ایل سی کے انتخاب کیلئے آئندہ ماہ 30 جنوری2023ءکو رائے دہی ہوگی، جبکہ 2 فروری کو دوٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس الیکشن کیلئے مراٹھواڑہ میں آج سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا۔ اس کا اعلان الیکشن رےٹرئنگ آفیسر و ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے اورنگ آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

واضح رہے کہ مراٹھواڑہ ٹیچرس حاقہ کے انتخابات سے متعلق سیاسی حلقوں میں چر چا جاری تھی اور خواہشمند امیدواروں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی تھیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈویژنل کمشنر کیندریکر نے بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ٹیچرس حلقہ کے رائے دہندگان کے رجسٹریشن کا عمل جاری تھا، جس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ٹیچرس حلقہ انتخاب کے الیکشن پروگرام کا اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق آئندہ 5 جنوری سے امیدواری فارم بھرنے کا آغاز ہوگا جو 12 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ 16 جنوری تک امیدواری فارم واپس لیے جائیں گے۔

بعد ازاں 30 جنوری کو رائے دہی عمل میں آئیگی اور 2 فروری کو دوٹوں کی گنتی کی جائیگی۔ ڈویژنل کمشنر کے مطابق اس الیکشن میں مراٹھواڑہ کے 61 ہزار 529 اساتذہ رائے دہی کے اہل ہوں گئے ان میں اورنگ آباد اور لاتور ضلع کے سب سے زیادہ ووٹر ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں 13 ہزار 924 ووٹر جبکہ لا تور ضلع کے 11 ہزار 264 دوٹر شامل ہیں اسی طرح جالنہ ضلع کے 5 ہزار 37 ووٹرز‘ پر بھی ضلع کے 4472 ہنگولی ضلع کے 3060 بیڑضلع کے 9769 اور عثمان آباد ضلع کے 5182 رائے دہندگان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مراٹھواڑہ ٹیچرس حلقہ انتخاب این سی پی کا گڑھ مانا جاتا ہے اور بی جے پی اس حلقے میں آج تک کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔ اس مرتبہ بی جے پی نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کرن پاٹل کو امیدوار بنایا ہے۔ جس کی وجہ سے اس الیکشن پر مراٹھواڑہ سمیت ریاست بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔