اورنگ آباد، 29 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کے تیزی سے بڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4905 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے اور 63 مریضوں کی موت ہوگئی۔


محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے یہ اطلاع دی۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر سے موصولہ معلومات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس عالمی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے، جہاں 1990 نئے متاثرین کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور 23 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ، ناندیڑ میں 1310 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور 18 افراد کی موت ہوگئی۔ پربھنی میں 268 نئے متاثرین ملے ہیں اور 10 افراد کی موت ہوگئی۔ جالنا میں 474 نئے متاثرین پائے گئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔ بیڑ میں 284 نئے متاثرین ملے ہيں اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ لاتور میں 490 نئے معاملے سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی، 80 نئے معاملے ہنگولی میں بھی ملے اور ایک شخص کی موت ہوگئی اور 84 نئے کیس عثمان آباد میں پائے گئے اور ایک شخص کے مرنے کی اطلاع ملی ہے۔