مراٹھواڑہ میں شدید گرمی اور لُو کی لہردرجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ناندیڑ:26اپریل ( ورق تازہ نیوز)مرکزی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بروز ہفتہ 27اپریل کو ناندیڑ کا درجہ حرارت 45اوراتوار 28اپریل کادرجہ حرارت 46 ڈگری سیلسئس رہے گا۔ آج بروزجمعہ 26اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سیلسئس رہا اور کم سے کم 31 ڈگری رہا۔پیر 29اپریل اور 30اپریل منگل کو درجہ حرارت 44ڈگری سیلسیس رہے ۔البتہ بدھ یکم مئی کو اس میں ایک ڈگری کمی آنے کاامکان ہے ۔ اس طرح آئندہ چار۔ پانچ دن انتہائی گرم رہنے والے ہیں اس لئے شہریان دوپہر میں گھر سے باہر نہ نکلیں یہ گرمی اور لو کی لہرسارے مراٹھواڑہ میںچل رہی ہے ۔