اورنگ آباد ، 12 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7،454 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع طبی اہلکاروں نے پیر کے روز دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ اس دوران 111 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ معلومات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے

ناندیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں سب سے زیادہ 1858 نئے کیسز اور 27 اموات ، اورنگ آباد 1،280 نئے کیسز اور 33 اموات ہوئی ہیں، پربھنی میں 405 کیسز اور 20 اموات، بیڑ میں 1065 معاملات اور 11 اموات ، جالنا میں 495 کیسز اور 9 اموات، ہنگولی میں 133 معاملات اور 5 اموات، لاتور میں 1647 نئے کیسز اور تین اموات اور عثمان آباد میں 573 نئے معاملات اور 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔