مراٹھواڑہ اور ودربھ کے لیے ‘یلو الرٹ جاری ‘ موسلادھاربارش کی پیش گوئی

511

ممبئی -ناندیڑ:6ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) گزشتہ کچھ دنوں سے چھائے ہوئے بادل اب ریاست کے کئی حصوں کا دورہ کیاہے، اور موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اگلے چند دنوں میں ریاست میں ایک بار پھر بارش میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ممبئی اور تھانے کے علاقے میں آج زبردست بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ کے لاتور، بیڑ، پربھنی، ہنگولی اضلاع میں اچھی بارش ہوئی۔

کئی دنوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں فصلیں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ لیکن اب بارش ہونے سے کسان خوش ہیں۔ دریں اثنا جمعرات سے ریاست میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا۔اسلئے مغربی مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بھی محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیاہے۔

جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع میں آئندہ تین تاچار دنوںمیں ہلکی بھی بارش ہوگی ۔جبکہ جمعرات سے بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔پندرہ دنوں کے وقفہ کے بعد مراٹھواڑہ میںدوبارہ بارش ہورہی ہے ۔آئندہ چاردنوں میں محکمہ موسمیات نے مراٹھواڑہ میں موسلادھاربارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اور ایلوالرٹ جاری کردیا ہے۔