مراٹھا ریزرویشن ‘ فڑنویس کا اہم اعلان

0 19

احمدنگر:15 ۔نومبر ، (ایجنسیز)مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج کہا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے لیے پیش کردہ رپورٹ انہیں موصول ہو گئی ہے اور مراٹھا فرقے کو ریزرویشن کے لیے تحریک کے بجائے یکم دسمبر کو جشن منانا چاہئے کیونکہ حکومت قانونی دائرے میں رہ کر اس ضمن میں اہم ترین فیصلہ کرے گی۔

اس اعلان کے ساتھ مراٹھاو¿ں کو ریزرویشن دیئے جانے کے بارے میں حکومت کے فیصلہ کے بارے میں امکان بڑھ گیا ہے۔وزیراعلیٰ فڑنویس نے مراٹھوارہ میں احمد نگر کے شنگی شنگا پور میں کسانوں اور تاجروں کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا ہے کہ قانونی دشواریوں کو دورکرکے مراٹھا فرقے کو ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرض معافی کی اسکیم جاری رہیگی اور کسانوں کو قرض کے بوجھ سے نجات دلانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسانوں کو قرض سے نجات دلانے اور انہیں اپنے پاو¿ں پر کھڑے کرنے کے لیے حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی۔ گزشتہ چار سال کے دوران ان کسانوں کے کھاتوں میں پچاس ہزار کروڑروپے جمع کیے جا چکے ہیں،جبکہ متاثر اضلاع میں وہاں کی ضرورت کے مطابق قرض معاف کیا گیا ہے اور کسانوں کی مدد کی گئی ہے۔