مراٹھاسماج کوریزرویشن: ناندیڑ میں بی جے پی ورکرس کاجشن ‘آتش بازی

0 6

ناندیڑ:29نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کی پھڑنویس حکومت کی جانب سے مراٹھا سماج کو 16 فیصد ریزرویشن دینے کافیصلہ کرنے پر ناندیڑ میں بی جے پی قائدین اور ورکرس نے جشن منایا ۔ بی جے پی ناندیڑ شہر وضلع یونٹ کے ورکرس نے وزیرآباد چوراہے پرآتش بازی کی اور عوام میں میٹھائی تقسیم کی ۔ بی جے پی کے پردیش نائب صدر بھاسکرر او¿ پاٹل کھت گاو¿نکر کی موجودگی میں جشن منایاگیا ۔آج بروز جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مراٹھاسماج کو تعلیمی اور ملازمتوں میں 16فیصد ریزرویشن دینے کااعلان کیا ۔بھاسکرراو¿ پاٹل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے دستور کے چوکھٹے میں رہے کر یہ ریزرویشن دیاہے اس لئے عدالت میں یہ برقرار رہےگا۔ بی جے پی کے لیڈرچیتنیہ باپوےشمکھ نے کہاکہ بی جے پی نے مراٹھاسماج کوجوتیقن دیا تھا اُس کوپورا کرکے دیکھایا ہے ۔ اس موقع پر سابقہ ایم ایل اے اوم پوکرنا ‘محترمہ اروندھتی پرندرے ‘میونسپل کارپوریشن کی اپوزشن لیڈر گرپریت سنگھ سوڈی ‘شیتل کھانڈیل ‘ویوپاری اگھاڑی مہاراشٹر پردیش صدر دلیپ کندکرتے اور بی جے پی کے سینکڑوں ورکرس موجودتھے ۔بی جے پی ورکرس ڈھول تاشا بجاتے ہوئے وزیرآباد چوک میںداخل ہوئے اور پھر آتش بازی کرکے ریزرویشن کاجشن منایا ۔