رباط : مراقش میں حکام نے پیر 29 نومبر سے تمام براہ راست پروازیں دو ہفتے کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اتوار کو بیان میں کہا گیا کہ ’جنوبی افریقہ اور دیگر علاقائی ممالک سے آنے والے مسافروں کیلیے مراقش کی بری ، بحری اور فضائی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔مراقش کی وزارتی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ او میکرون کے تیزی سے پھیلنے سے بچاو کے لیے کیا گیا ہے۔ نیا وائرس افریقی اور یورپی ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے‘۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں