مراقش: مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

0 9

رباط : مراقش کی حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ انیس کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ حکومت کے مطابق اس مرض میں کمی کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ مراکش میں کووڈ انیس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیسز بڑھنے کی صورت میں پابندیوں کو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ملک میں داخل ہونے کے لیے کووڈ ہیلتھ پاس اب بھی درکار ہو گا۔