تحفظ ناموس رسالت مہم جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی .پر امن بند کو شرانگیزی کی ہوا دینے والوں کو سزاملے

ممبرا(آفتاب شیخ) سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات کو یا گستاخی نبی یا کسی بھی مذہب کو ٹھیس پہنچانے والے تصاویر اور ویڈیوز کو قطعی وائرل اور فارورڈ نہ کیا جائے بلکہ اسکے خلاف مقامی پولیس میں فوری شکایت درج کرادی جائے ۔اور جس نے بھیجا ہے اس بھی منع کریں ۔ اس طرح کی اپیل آل انڈیا سنی جمعیة علما ہند کے صدر مولانا سید معین الدین اشرف نے و رضا اکیڈمی کے بانی الحاج سعید نوری نے یہاں ممبرا میں بند کے دوران پولیس کی بہترین کارکردگی پر انکے استقبالیہ کے دوران دیا ۔

تحفظ ناموس رسالت و تریپورہ فساد کو لیکر رضا اکیڈمی نے گذشتہ جمعہ کو ایک پر امن ممبئی بند کی اپیل کی تھی جس کے بعد پورے مہاراشٹر میں یہ بند ہوگیا جس میں ریاست کے کچھ اضلاع میں پتھراو ¿ اور پھر فرقہ وارانہ تشدد ہوگیا اس سلسلہ میں بھیونڈی میں بھی پولیس نے افراد کو گرفتار کیا اور کئی پر کیس درج کیا ہے لیکن ممبرا میں پر امن تاریخی بند رہا ہے کہیں کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہیں آیا جس پر آل انڈیا سنی جمعیةعلما کے صدر مولانا معین اشرف و رضا اکیڈمی کے سعید نوری نے ممبر اپہنچ کر نئے سینئر پی آئی دادا چورے کو شال

پیش کر کے انکی حوصلہ افزائی فرمائی اور ممبر اپولیس کی ستائش کی اس دوران مولانا سید معین میاں نے بتایا کہ میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے ایسے فوٹویز و ویڈیوز کو وائرل کرنے سے گریز کریں جو کسی اشتعال انگیزی پر مبنی ہو جس سے شہر یا ملک کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہو۔

انھوں نے کہا آج دیکھا جاتا ہے کہیں کوئی گستاخی نبی کا معاملہ یا تصویر بنتی ہے تو اس کو سب سے زیادہ ہملوگ ایک دوسرے تک پہنچانے میں لگ جاتے ہیں ایسے تصاویر و ویڈیوز جتنا عام ہوگی اسکے گناہ گا ر بھی ہم ہی ہوں گے ہاں یہ بات الگ ہے کہ جس کے پا س بھی ایسی باتیں آئیں وہ فوراً قریبی پولیس میںشکایت کرے اور اپنے موبائل سے اسے آگے فاروڈ نہ کرے ساتھ مولانا سید معین اشرف نے کہا کہ ’تحفظ ناموس رسالت مہم جاری تھی جاری رہے گی اور اس میں ذرہ برابر بھی روکاوٹ نہیں آئے گی ۔ جب کہ

الحاج سعید نوری نے کہا کہ پر امن بند کے دوران جتنے لوگوں نے تنظیموں نے حصہ لیا ہم سبھی کے شکر گذار ہیں لیکن کچھ جگہوں پر جو واقعات پیش آئے ہیں ہم اسکو لیکر کافی فکر مند ہیں اور خاطیوں کو سزا ملنی چاہےیے لیکن ان جگہوں کے تشدد و فرقہ وارانہ ریلی و فساد کی بھی ویڈیوز اور فوٹو آپ لوگ وائرل نہ کرو بلکہ امن وسلامتی کے لئے دعائیں کی جائیں ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔