• 425
    Shares

ریاض: سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی ویڈیو بنا رہا اور اسی نے ویڈیو شیئر کی تھی۔پولیس نے ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔واضح ہو کہ دونوں سعودی شہری ہیں۔حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں