مدینہ منورہ : سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے علاقے مہد الزہب میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور سیلاب سے وسیع رقبہ زیر آب آگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں شہر کے شمال میں واقع وادی جریسیہ میں شدید بارش کے بعد ایک ٹرک سڑک کے کنارے الٹا دیکھا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مہد الذہب کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔