مدینہ منورہ میں ’کتاب میلہ‘ کا افتتاح

ریاض : گورنرمدینہ منورہ اورریجنل ترقیاتی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ’مدینہ کتاب میلے ‘ کا افتتاح کیا۔ میلے کا انعقاد فروغ ادب وترجمہ کمیشن نے علاقائی ترقیاتی اتھارٹی کے تعاون سے کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیرثقافت حامد بن محمد فیاض اورمدینہ ریجن کے میئرو ترقیاتی اتھارٹی کے سی ای او انجینئرفہد بن محمد البلیھشی بھی موجود تھے۔ میلہ شاہ سلمان انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں منعقد کیاجارہا ہے۔اس موقع پرگورنر مدینہ منوررہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’شہرمصطفی صدیوں سے علم کا گہوارہ ہے، کتب بینی ایک علمی ضرورت ہے نہ کہ محض علمی تفریح ، اس طرح کی ثقافتی تقریبات کا انعقاد معاشرہ کے شعور کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے‘۔