• 425
    Shares

مدینہ منورہ میں سنیما گھر کھولے جانے کے ردعمل میں ممبرا کے علمائے کرام کی میٹنگ ۔تھانے (آفتاب شیخ)
مدینہ منورہ میں سنیما گھر کھولے جانے کے ردعمل میں مورخہ ۲۶ ستمبر بروز اتوار کو بعد نماز عشاء ممبرا کے برکاتیہ میں آل انڈیا تبلیغِ سیرت کی جانب سے علمائے کرام وائمہ مساجد کی میٹنگ بلائی گئی ۔
جس میں مدینہ منورہ اور حرمین شریفین کی کھلی توہین پر تنظیم کے ذمہ داران اور علمائے کرام نے افسوس کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور آل انڈیا تبلیغِ سیرت کے مرکزی صدر مولانا وارث جمال قادری نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ یہ دونوں ایسے پاک مقامات ہیں جن کی عظمت پر ساری عظمتیں نثار ہیں۔ یہ دونوں کرۂ ارض کی مقدس ترین شہر ہیں جن کی قرآن مقدس نے قسم کھائی ہے اس سرزمین کی توہیں مسلمان ہرگز برداشت نہیں کرسکتا مولانا جمال احمد اشرفی قادری جنرل سکریٹری آل انڈیا تبلیغِ سیرت نے کہا کہ آج جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جھیل رہی تعلیمی ادارے بند ہیں حج جیسے عظیم فریضے پر پابندی ہے اسے موقع پر ابنِ سلمان صیہونیوں کے اشارے پر حرمین شریفین کی تقدس کو پامال کررہا ہے اور مدینہ منورہ کی سرزمین جو اہلِ ایمان کے دلوں کی ڈھرکن ہے وہاں پر سنیما گھر کھولنا پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں پر سنیما گھر کھولنا ہے جسے اہلِ ایمان قطعاً نہیں برداشت کریں گے ۔
مولانا ہدایت اللّٰہ خان قادری نائب صدر آل انڈیا تبلیغِ سیرت نے کہا مدینہ ہمارا ایمان ہے ہماری جان ہے ابنِ سلمان عاشقوں کی دل کی ڈھرکنوں سے کھیل رہا ہے ۔ جسے قطعی برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ مولانا محفوظ الرحمٰن علیمی نےکہا اگر ابن سلمان اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہیں آتا ہے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت کی حفاظت نہیں کرتا ہے تو اہلِ ایمان ضرور ایسے شخص کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے ۔ اور وہ ضرور ان شاءاللہ تعالیٰ غائب وخاسر ہوگا اس پر نص حدیث سے شہادت موجود ہیں کہ حرمین شریفین کی حرمت کو پامال کرنے والوں پر اللّٰہ رب العزت کا عذاب نازل ہوگا ۔
جبکہ اس موقع پر مولانا ظہیرالدین خان مصباحی، مولانا عبدالرحمن انصاری، مولانا طاہر حسین نقشبندی، مولانا راشد مصباحی، قاری محمد سلیم قادری، مولانا محمد وسیم برکاتی، مولانا اسرار احمد قادری، مولانا محمد مشرقین مصباحی، مولانا ریحان رضا رضوی، مولانا محمد نسیم رضا فیضی ودیگر ائمہ مساجد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار عشقِ رسول ﷺ میں ڈوب کر کیا اور کہا کہ اگر حکومت سعودیہ اپنے ناپاک ورذیل منصوبے کو نہیں بدلےگی تو ہم سعودی کونسلیٹ کا گھیراؤ کریں گے اور اس سے بھی بڑا احتجاج کریں گے ۔ کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور جینا مرنا سب نبی کریم علیہ السلام کی عظمت پر قربان ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔