مدینہ: مدینہ کی اسلامی یونیورسٹی کو ریکارڈ تعداد میں مختلف قومیتوں کے طلبہ کی حاضری کی بنیاد پر گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ مدینہ یونیورسٹی میں ابتدا ہی سے پاکستان کے طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یہاں سے فارغ ہونے والے پاکستانی طلبہ اپنے ملک میں متعدد تعلیمی ادارے قائم کیے ہوئے ہیں جہاں نصاب تعلیم مدینہ یونیورسٹی والا نافذ کیا جارہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ اسلامی یونیورسٹی میں 170 سے زیادہ ملکوں کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ وہ 50 زبانیں بولتے ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مدینہ یونیورسٹی کے اس ریکارڈ کو تسلیم کرلیا۔ مدینہ یونیورسٹی میں 170 سے زائد ممالک کے طلبہ زیرتعلیم ہیں ۔یاد رہے کہ مدینہ اسلامی یونیورسٹی کا افتتاح 1961 میں ہوا تھا۔ اس میں 9 فیکلٹیز ہیں۔ غیر عربوں کو عربی سکھانے والا انسٹی ٹیوٹ بھی موجود ہے۔ مدینہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلبہ تنظیم ابنائے قدیم بھی قائم کیے ہوئے ہیں جس کے باقاعدہ اجلاس ہوتے ہیں اور جنہیں مدینہ یونیورسٹی بے حد اہمیت دیتی ہے۔ یونیورسٹی دنیا بھر کے طلبہ کو اسکالر شپ پر مفت تعلیم دیتی ہے۔