مدینتہ العلوم اسکول کی سابقہ صدرمعلمہ محترمہ رفعت النساءآپاکاانتقال ‘اتوارکوتدفین

0 19

ناندیڑ:8ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)بڑے افسوس کی ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ مدینتہ العلوم پرائمری اسکول منڈھائی کی سابقہ معلمہ و مدرسہ مدینتہ العلوم پرائمری اسکول لال باڑہ کی سابقہ صدر معلمہ محترمہ رفعت انساءآپازوجہ تجمل حسین کاتقریبا75سال کی عمرمیں آج بروز ہفتہ کوطویل علالت کے بعدحیدر آبادمیں انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروزاتوار 9ڈسمبر کو بعد ظہر مکہ مسجد چوک بازار میں ادا کی جائیگی اور تدفین بھی اسی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔