مدیر اعلیٰ ورق تازہ محمد تقی،نثاراحمد، انصار احمد۔ڈاکٹر شبیہہ کی والدہ کا انتقال،بعد نماز عشاء نماز جنازہ
ناندیڑ:19. مئی ۔( ورق تازہ نیوز) محترمہ فصیح النساء بیگم زوجہ محمد شریف صاحب ساکن بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ کا آج جمعرات 19 مئی کی صبح چھ بجے 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔وہ چند ماہ سے علیل تھیں۔
مرحومہ محمد تقی مدیر اعلیٰ ورق تازہ، نثار احمد، محمد انصار احمد کنٹریکٹر، ڈآکٹر محمد شبیہہ احمد (ممبرا) کی والدہ ماجدہ اور مرحوم محمد سراج الدین خطیبِ (واشیم)کی دختر تھیں۔نماز جنازہ أج 19 مئی کو بعد نمازِ عشاء مسجد بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں اور تدفین اسی مسجد کے عقب میں قبرستان عام میں ہوگی۔اللہ رب العزت سے دعاء ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت کرے انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے۔(آمین).