مدیرروزنامہ ”ورق ِ تازہ“ محمدنقی شاداب کو ”آفتاب صحافت“ایوارڈ

230

ناندیڑ:11۔فروری(راست)16سال سے ریاست مہاراشٹر میں دینی ‘ملی ‘تعلیمی ‘سماجی خدمات انجام دینے والی معروف ومعتبرتنظیم ”خادمین اُمت“ کی جانب سے روزنامہ اردو ”ورق تازہ “ ناندیڑ کے مدیر محمدنقی شاداب ولد محمدتقی کو صحافتی خدمات کےلئے ”آفتاب صحافت ایوارڈ“ تفویض کرنے کااعلان کیاگیا ہے۔یہ باوقارایوارڈ 19فروری2023ءکو ناندیڑ کے انور گارڈن فنکشن ہال میں منعقد شدنی مرکزی جلسئہ سیرت النبی ﷺ میں پیش کیا جائے گا۔

اس طرح کاپریس نوٹ خادمین اُمت نے آج بروز ہفتہ 11فروری کوجاری کیا ہے۔واضح ہو کہ محمدنقی شاداب کو ان کی گرانقدر صحافتی خدمات کےلئے حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کی جانب سے ریاست کے سب سے بڑے صحافت ایوارڈ ” مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ“سے سال 2018ءمیںنوازاگیاتھا ۔اس سے قبل حکومت مہاراشٹر کے محکمہ مہاراشٹراسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی‘ممبئی نے2012ءمیں ریاستی سطح کے ”ہارون رشیدعلیگ ایوارڈ“ سے سرفراز کیاتھا ۔ روزنامہ ’ورق تازہ“ ناندیڑ وپربھنی دونوں اضلاع سے علاحدہ علاحدہ ایڈیشن میںشائع ہورہا ہے ۔

اخبار کاپربھنی ایڈیشن 28سال سے زائد عرصہ سے نکل رہا ہے۔ جو عوام اور خواص میں یکساں مقبول ہے ۔آج ”ورق تازہ“ کے تین میڈیا پلیٹ فارم ہیں۔ایک پرنٹ میڈیا ‘دوسرا ڈیجیٹل میڈیا‘ ویب سائٹ waraquetaza.com ‘اردونیوزپورٹل اور تیسرا پلیٹ فارم ورق تازہ اردو یوٹیوب چینل ہے۔ محمدنقی شاداب ”ورق تازہ “ ویب سائٹ کے ایڈمین کے علاوہ یوٹیوب نیوز چینل کے ایڈیٹر بھی ہیں۔انھیں آفتاب صحافت ایوارڈ تفویض ہونے پرصحافتی ‘ادبی ‘تعلیمی اور سماجی حلقوں میں خوشی کااظہار کیاجارہا ہے اور مبارکبادیاں دی جارہی ہیں۔