مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں ہندومذہبی کتب کی تعلیم دی جائے گی: شیوراج سنگھ چوہان
بھوپال: چیف منسٹرمدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہاکہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کوہندو مذہبی کتب کی تعلیم دی جائے گی اوران قابل احترام کتابوں کی توہین کرنے کی کوشش کرنے والوں کوسخت وارننگ جاری کی۔
انہوں نے کہاکہ ایسی حرکتوں کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔ سینئر بی جے پی قائدنے ایک ہندومذہبی کتاب’رام چرت مانس‘ کے بارے میں متنازعہ تبصروں کے پس منظرمیں یہ وارننگ دی ہے۔