بھوپال ۔ مدھیہ پردیش میں کورونا کی وبا تشویشناک سطح پر پہنچنے پر اب عوام کا رجحان بھی کورونا ویکسین لگوانے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اب تک 3889087 افراد کو ویکسین کے ڈوز لگ چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کی جانب سے مہیا کروائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ٹیکہ اندازی کا عمل 16 جنوری کو شروع ہوا تھا اور تقریباً ڈھائی ماہ میں تمام 52 اضلاع میں اتنی تعداد میں ٹیکہ اندازی ہو چکی ہے یں۔ اب تک 45 سال عمر کے درمیان 619821 افراد کی ٹیکہ اندازی ہو چکی ہے ۔ بھوپال میں اب تک 253212 افراد کو ویکسین دی گئی ہے ۔ وہیں سب سے زیادہ متاثرہ اندور میں 367059 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ گوالیار میں 131915 افراد کو اور جبل پور میں 180414 افراد کو ویکسین دیا گیا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں