بھوپال : مدھیہ پردیش میں آج بھوپال سمیت ایک درجن شہروں میں اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مکمل اثر نظر آیا۔ سڑکیں سنسان نظر آئیں۔ بھوپال کے علاوہ اندور، جبلپور ، بیتول، چھندواڑہ، کھرگون، رتلام، گوالیار، اجین، وِدیشا، نرسنگھ پور اور سونسر میں کل رات 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے جو پیر کی صبح تک رہے گا۔ ریاست کے 52 اضلاع کے ان شہروں میں کورونا وبا دیکھی جا رہی ہے لہٰذا 15 دن کے دوران ان مقامات پر ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات کو رخصت دی گئی ہے ۔ حالانکہ آج کورونا ٹیکہ اندازی مراکز پر ٹیکہ جاری ہے اور لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ٹیکہ لگوانے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے ۔ مستقبل میں مزید کچھ شہروں میں اتوار کو لاک ڈاؤن کے امکان سے انکار نہیں کیا سکتا ۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان حکام کے ساتھ ہر روز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور حالات کے پیش نظر مقامی سطح پر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیٹی میٹنگ میں لاک ڈاؤن و دیگر ضروری فیصلہ حکومت کے اتفاق سے کیے جا رہے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں