کٹنی: مدھیہ پردیش کے کٹنی میں مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تقریباً سات کروڑ کے سونے کے زیورات کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جی آر پی تھانہ انچارج آرکے پٹیل نے بتایا کہ شب میں گشت کے دوران سورت سے کٹنی آئے تین نوجوانوں کو ریلوے اسٹیشن پر پکڑا گیا۔

ان نوجوانوں کے قبضے سے تقریباً سات کروڑ کا سونا برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم پکڑے گئے نوجوانوں سے سیلس ٹیکس اور انکم ٹیکس سے متعلق پوچھ گچھ کر رہی ہے۔