مدھیہ پردیش میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار یقینی : کمل ناتھ

0 5

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر کمل ناتھ نے جن کی 15 ماہ کی حکومت کو اس سال مارچ میں بے دخل کردیا گیا تھا اور بی جے پی نے اقتدار سنبھال لیا تھا، کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد کانگریس کو دوبارہ اقتدار ملے گا۔ عوام بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردیں گے۔ ریاست کے 28 اسمبلی حلقوں میں 3 نومبر کو رائے دہی مقرر ہے۔ ریاست میں دوبارہ برسراقتدار آنے کیلئے کانگریس کو تمام 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ بی جے پی کو 230 رکنی ایوان میں 116 کی سادہ اکثریت تک پہنچنے کیلئے 9 نشستوں کی ضرورت ہے۔

Read More