مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے تنظیم حزب التحریر کے 16 افراد کو گرفتار کیا

385

بھوپال: مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے انتہا پسند تنظیم حزب التحریر کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس نے منگل کو ایک ساتھ کئی مقامات پر چھاپے مار کر تنظیم سے وابستہ 16 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے مدھیہ پردیش میں اپنا کیڈر بنانا شروع کر دیا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ملک دشمن دستاویزات، تکنیکی آلات، بنیاد پرست لٹریچر اور دیگر مواد برآمد کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق، حزب التحریر سے وابستہ افراد کے ٹھکانوں پر منگل کی صبح کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے بھوپال سے 10، چھندواڑہ سے ایک اور حیدرآباد سے پانچ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق، ملزمان پولیس سے بچنے کے لیے جم ٹرینر، کمپیوٹر ٹیکنیشن، درزی، آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے۔

گرفتار ارکان میں سے ایک بھوپال کے کوہ فضاء میں ایڈوفورم ٹیوٹوریلز کے نام سے کوچنگ سنٹر چلا رہا تھا۔ اسی دوران ملزمان ڈرون کیمرے سے اپنے ہدف کی ریکی کرتے تھے۔