مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن دیگلور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پر چم کشائی کا پروگرام کا کامیاب انعقاد

159

*مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کا پروگرام کا کامیاب انعقاد* ملک کی 74 ویں یوم جمہوریہ کا اتسو حسب سابق امسال بھی بڑے جوش وخروش کے ساتھ ادارہ ہذا میں منایا گیا ،
اس 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ادارہ ہذا کے صدر محترم عالی جناب سدی سلیم دیشمکھ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم عمل میں لائی گئی ،ادارہ کے ذمہ داران واساتذہ اکرام اور شھر کی پر رسوخ اشخاص و عمائدین شہر اور مقامی علماء اکرام کی موجودگی میں ادارہ ہذا میں طلباء کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا،جس کی ابتداء ادارہ کے ننھے طالب علم شیخ مزمل متعلم شعبہ حفظ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوئی ،اور ثانیاً ادارہ کے طالب علم حافظ سید ریحان (ہپرگاہ) نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کی ،اور پھر ادارہ کے دو طالب علم حافظ سید مطیع الرحمن و شیخ اویس نے ملک بھارت کا مشہور ترانہ پیش کر اپنی دلی محبت کا اظہار کیا ،سید شاداب علی کی بعنوان علم کی اہمیت پر مختصر تقریر اور حافظ سید ریحان کی بعنوان 26 جنوری کے اوپر پیش کی گئی، اور مہمان حضرات علماء اکرام نے 26 جنوری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی باتوں کو مکمل کیا ،اور مفتی احمد صاحب الحسامی کی دعا پر یوم جمہوریہ کا یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنے حسن اختتام کو پہنچا ،اس تقریب میں شرکت کرنے والوں کے نام درج ذیل ہیں،
سدی سلیم دیشمکھ صاحب
مولانا مرغوب الرحمن الحسامی
جناب مجاہد احمد نواب
مفتی احمد صاحب الحسامی
مولانا سید عقیل صاحب الحسامی
مولانا محمد عرفان صاحب نعمانی
حافظ مرزا ایوب بیگ صاحب
حافظ سید عتیق احمد صاحب
حافظ شیخ اکبر صاحب
حافظ شیخ جاوید صاحب
جناب عتیق احمد سر
جناب باقر صاحب دیشمکھ
جناب سراج صاحب دیشمکھ

ودیگر شہریان دیگلور موجود تھے،
مرتب سید عطاء الرحمن فوزان العریضی
*_منجانب_* :
*شعبہ نشرواشاعت مدرسہ عربیہ ترتیل القرآن دیگلور ضلع ناندیڑ مہاراشٹر*