مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور کے 6 طلبإ کے تکمیل حفظِ قرآن پر اہلیانِ پارڈی تعلقہ اردھاپور کی جانب سے و الہانہ استقبال

0 10

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور کے 6 طلبإ کے تکمیل حفظِ قرآن پر اہلیانِ پارڈی تعلقہ اردھاپور کی جانب سے والہانہ استقبال اردھاپور (شیخ زبیر ) اہلیانِ پارڈی تعلقہ اردھاپور کی جانب سے مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ بسمت پھاٹہ اردھاپور کے 6 طلبإ کرام کے تکمیل حفظِ قرآن پرایک عظیم الشان اسقبالیہ اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ھذا نے فرماٸی

جبکہ مہمان خصوصی کی حثیت سےحضرت مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ھذا
و حضرت مولانا حافظ محمد یوسف صاحب
وحافظ نوید عمران صاحب صدر المدرسین مدرسہ ھذا
حافظ محمد توفیق صاحب مدرس مدرسہ ھذا حافظ محمدمجاہد صاحب مدرس مدرسہ ھذا
کے علاوہ اٸمہ کرام وحفاظ کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی

جلسہ کی ابتدا قرآن کریم کی تلاوت ونعتیہ کلام سے ہوٸی بعدہ حافظ محمد یوسف صاحب نے اپنی تقریر میں حفاظ کرام کی فضیلت واہمیت کے بارے میں فرمایا کہ قرآن کریم کےحفظ کی سعادت بغیر توفیق خداوندی حاصل نہیں ہوسکتی اس کا انتخاب من جانب اللہ ہوتا ہے

وہی مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے تعلیمِ قرآن وتلات قرآن کے عنوان پر مفصل تقریر فرماتے ہوٸے فرمایا کہ جو ان حفاظ کی عزت اور ان کا استقبال کرے گا اللہ رب العزت ان کی عزت فرماے گا-
اسکے بعد مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی نے صدارتی خطاب فرمایا اور آپ ہی کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا اس اجلاس کی نظامت حافظ وقاری رٸیس صاحب نے بحسن خوبی انجام دی

حافظ نوید عمران اور حافظ محمد جمیل صاحب نے آے ہوٸے سارے مہمانوں استقبال کرتے ہوٸے شکریہ ادا فرمایا
واضح ہو کہ مدرسہ ھذا کہ 6 طلبإکرام نے امسال باوجو لاٶک ڈاٶن ہو نے کے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرکے ایک بے مثال کارنامہ انجام دیا ہے