مدرسہ حضرت عبداللہ ابنِ ام مکتومؓ اردھاپورضلع ناندیڑ میں ایک طالبِ علم کا ایک ہی نشست میں ختمِ حفظِ قرآن کا مثالی کارنامہ
”مدرسہ حضرت عبداللہ ابنِ ام مکتومؓ اردھاپورضلع ناندیڑ میں ایک طالبِ علم کا ایک ہی نشست میں ختمِ حفظِ قرآن کا مثالی کارنامہ“
اردھاپور ( شیخ زبیر ) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ اردھاپور ضلع ناندیڑ میں مدرسہ ہذا کے ایک طالب علم حافظ محمد خضر(عمر صرف 15 سال) ابن مولانا محمد شعیب خان اردھاپور صبح فورابعد نماز فجر سے تا بعد نماز مغرب ”ایک ہی نشست میں ختمِ حفظِ قرآن“ کرکے بے مثال کارنامہ انجام دیا موصوف طالب علم کی ابتداٸی تعلیم یعنی ناظرہ قرآن وغیرہ بھی مدرسہ ھذا ہی میں ہوٸی واضح رہے کہ اس نشست میں قرآن کریم سننے کیلٸےمدرسہ ھذا کے اساتذہ کےعلاوہ اردھاپور کے علمإ بھی شریک رہے بالخصوص مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم ھذا حافظ محمد توفیق صاحب مدرس مدرسہ ھذا حافظ محمد سلمان صاحب حافظ محمد یوسف صاحب
نیز ختمِ حفظِ قرآن کریم کے وقت مدینہ مسجد مدینہ نگر اردھاپور میں دعاٸیہ نشت منعقد ہوٸی قرآن کریم ہی کی تلاوت سے مجلس کاآغاز ہوا اور اس کے بعد حافظ محمد سلمان صاحب نے مختصر وقت میں قرآن سننے کے بعد کے تأثرات بیان کرکے نیک خواہشات اظہار کیا بعدہ حافظ محمد یوسف صاحب نے تأثرات میں طالب علم کے حافظہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوٸے قرآن کی فضیلت پرمختصر وجامع بیان کیا
بعدہ مولاناعبدالوحید صاحب اشاعتی نے قرآن اور حافظ قرآن کی عظمت واکرام پر مفصل روشنی ڈالتے ہوٸے موصوف حافظ صاحب کے والدین کو مبارک باد پیش کی بعدہ موصوف حافظ صاحب نےعوام الناس کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ علمإ کرام اردھاپور کے سامنے قرآن کی باقی آخری چند سورتیں پڑھ کر ایک ہی نشست میں ختمِ حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرلی حاضرین مجلس کی جانب سے ڈھیر ساری ہمت افزاٸی کے علاوہ مدرسہ ہذا سے ایک ساٸکل اور اعزازی تمغہ سے بھی نوزا گیا نیز حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کے رقت آمیز دعا پر مجلس کااختتام ہوااس مجلس کی نظامت حافظ نوید عمران صاحب نے بحسن خوبی انجام دیتے ہو حاضرین بالخصوص علمإکرام واٸمہ عظام کا شکریہ ادا فرمایا قبلِ مجلس اہلیانِ اردھاپور نے موصوف حافظ صاحب کا والہانہ استقبال بھی کیا