• 425
    Shares

مدارس دین کے قلعے ہیں یہاں انسانوں کو انسانیت کی تعلیم دی جاتی ہے حضرت مولانا کریم الرحمن ندوی (حفظ الرحمن) صاحب کا جلسے سے خطاب
اردھاپور (شیخ زبیر )

مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رشیدیہ دیلوب تعلقہ اردھاپور ضلع ناندیڑ
اپنی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے

کسی نے بہت ہی خوب کہا ہے
یہ مدرسہ ہے تیرا میکدہ نہیں ساقی
یہاں کی خاک سے انسان بنائے جاتے ہیں
آج کا دن اہل مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رشیدیہ کے لئے انتہائی خوشی و مسرت کا دن تھا
کہ اللہ پاک نے اپنے فضل وکرم سے ایک ہونہار طالب علم حافظ محمد کو تکمیل حفظ کی سعادت بخش کر زمرۂ حفاظ میں شامل کیا
حفظ قرآن پر ہم سب کے آقا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی پیاری بشارت دی کہ حافظ قرآن کے ماں باپ بظاہر وہ دنیا میں غریب ہوں ان کو کوئی پوچھتا نہ ہو لیکن اللہ پاک بروز محشر ان کو ایسا چمکدار تاج پہنائنگے جس کو دیکھ کر لوگ حیرت کرتے ہونگے
اور کہا جائیگا کہ یہ اعزاز اپنے لخت جگر کو کلیجے سے دور کرکے مدرسے میں پڑھنے بھیجنے پر ہے
اور حق جل مجدہ حافظ قران کے دس ایسے خاندان کے افراد کو جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی حافظ قرآن کی سفارش پر جنت میں ڈالیں گے
ماشاءاللہ آج ایسی ہی ایک مبارک مجلس مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رشیدیہ دیلوب میں میں منعقد ہوئی جس میں حافظ محمد کی دستاربندی کی گئی اور اسی مناسبت سے عظیم عالم ربانی حضرت مولانا کریم الرحمن ندوی صاحب دامت برکاتہم آرگنائزر آل مہاراشٹر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا پر مغز خطاب ہوا اور مولانا محترم ہی کے ہاتھوں سے دستاربندی عمل میں آئی
اس مبارک تقریب میں حضرت مولانا نصراللہ خان رحمانی ناظم مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رشیدیہ دیلوب حضرت مولانا قاضی الف الدین رشیدی مہتمم مدرسہ ھذا
حافظ علاؤالدین عثمانی جن کی محنتیں مدرسے کے لئے لائق ستائش ہے
ا حافظ سفیان صاحب معراجی مدرس ناظم مطبخ مدرسہ ھذا
حافظ ابرہیم صاحب حافظ فضیلت صاحب
جناب سردار خان صاحب جناب شکیل خان صاحب جناب شیخ غوث صاحب نے شرکت فرمائی
ساتھ ہی مدرسہ ان تمام احباب کا شکر گزار ہے جو گاہے بگاہے مدرسے کا بھرپور خیال فرماتے ہیں
اللہ پاک مدرسے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے آمین ثم آمین
اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دیجئے
مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رشیدیہ دیلوب تعلقہ اردھاپور ضلع ناندیڑ کا تعلیمی سفر رمضان المبارک کے فوراً شروع ہوچکا ہے آپ بھی اپنے بچوں کو مدرسہ ھذا میں داخل کریں داخلے جاری ہے
محمد نصراللہ خان رحمانی
ناظم مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رشیدیہ دیلوب تعلقہ اردھاپور ضلع ناندیڑ

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔