غزہ پٹی : فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی شہر بنی بارک میں 5 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔فلسطینی ایوان صدر سے ایک تحریری بیان میں، عباس نے کہا ہے کہ “فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا قتل حالات اور عدم استحکام کو مزید خراب کرنے کا باعث بنے گا، خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے اور عیسائی اور یہودی تعطیلات کے دوران اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بنی بارک حملہ عام شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کا جواز نہیں بننا چاہیے۔صدر عباس نے متنبہ کیا کہ اس قابل مذمت واقعے کو آباد کاروں اور دیگر لوگوں کو ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف رد عمل اور حملوں کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے ان واقعات سے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے عوام اور خطے کے عوام نے کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ دیرپا، جامع اور منصفانہ امن کی طرف ہے۔