• 425
    Shares

غزہ : فلسطینی صدر محمود عباس کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے یہ اطلاع دی ہے ۔مسٹر عباس نے فلسطین کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت صحت کے حفاظتی ویکسین اور صحت کے اقدامات پر عمل کریں۔وفا کی رپورٹ میں انتظامیہ نے ہفتہ کو مسٹر عباس کو دی جانے والی ویکسین کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔فلسطین کی وزارت صحت اتوار کے روز بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کر نے جارہی ہے ۔فلسطینیوں کو بدھ کے روز کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کی 60 ہزار سے زائد خوراکیں موصول ہوئیں۔یاد رہے کہ اس وقت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے سربراہان بھی کورونا ٹیکہ لگوارہے ہیں جن میں عمران خان بھی شامل ہیں ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں