محمودعلی سحر کے شعری مجموعہ ”حسرت ہی رہی “ کی اشاعت
ناندیڑ:21نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)معروف کُہنہ مشق اور بزرگ شاعر محمود علی سحر کااولین شعری مجموعہ ”حسرت ہی رہی“ شائع ہوچکا ہے جس کی شاندار تقریب رسم رونمائی جلد منعقد ہورہی ہے ۔ 148صفحات کے اس مجموعہ کلام میں محمودعلی سحر کی حمد ‘ نعتیں ‘قطعہ ‘ مناجات کے علاوہ غزلیں شامل ہیں۔
کلام پرڈاکٹرارتکازافضل ‘مولانا حافظ رشید احمد قاسمی ‘ محمدتقی(مدیراعلیٰ ورق تازہ )‘ ڈاکٹرشیخ عظیم الدین ‘ڈاکٹر ضیاءالحسن قادری اور ڈاکٹرشجاع کامل نے مضامین لکھے ہیں۔توقع کہ ”حسرت ہی رہی “ کوادبی حلقوںمیں پسند کیاجائے گا۔