محمد ضیاءالدین صدیقی وحدت اسلامی ہند کے نئے امیر منتخب

0 32

نئی دہلی :31.۔ جنوری(راست ) حضرت مولانا عطاءالرحمن وجدی صاحب نے اپنی طویل علالت اور ضعف کی وجہ سے وحدت اسلامی ہند کی نمائندہ مجلس کا اجلاس منعقد کرنے اور اس صورت حال میں نئے فیصلے اور مناسب فیصلے کرنے کا حکم دیا چنانچہ وحدت اسلامی کی نمائندہ مجلس کا تین روزہ اجلاس مہاراشٹر کے ایوت محل شہر میں 29۔ 30′ اور 31 جنوری 2022 کو منعقد ہوا۔

اس نشست میں نمائندہ مجلس نے مولانا عطاء الرحمن وجدی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انتہائی بحرانی حالات میں مولانا موصوف نے 16سال تک وحدت اسلامی ہند کی رہنمائی فرمائی اور انتہائی کمزوری و ضعف کے باوجود وحدت اسلامی ہند کے قافلہ کو قوت ومضبوطی عطا کی،اللہ تعالی مولانا محترم کی ان خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور انہیں توشہ آخرت بنائے۔آمیناس نشست میں نمائندہ مجلس نے تمام امور پر غور وخوض کے بعد محترم محمد ضیاءالدین صدیقی صاحب کو وحدت اسلامی ہند کے مرکزی امیر کے طور پر منتخب کیا

واضح رہے کہ تنظیم میں امارت کی ذمہ داری تا حیات ہوتی ہے۔اس موقع پر نشست میں موجود تمام شرکاء نے امیر کے ہاتھ پر تجدید بیعت کی اور فی سبیل اللہ اعلائے کلمۃ اللہ کے نصب العین کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔اس طرح کاپریس نوٹ پریس سکریٹری ایم فلاحی نئی دہلی نے جاری کیا ہے۔