’محمد سمیع کو گھر بیٹھا دیکھ حیران ہوں‘، ہندوستانی ٹیم کے سلیکشن پر روی شاستری ناراض

708

دبئی :7/ستمبر (ایجنسیز)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کے سلیکشن کو لے کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا جیسی کمزور ٹیموں سے ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد انھوں نے سلیکٹرس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

روی شاستری کو سب سے زیادہ حیرانی اس بات کو لے کر ہے کہ ٹیم میں صرف تین تیز گیندباز رکھے گئے ہیں۔روی شاستری نے ٹیم میں محمد سمیع جیسے تیز گیندباز کے شامل نہ ہونے پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتنا شاندار آئی پی ایل گزرنے کے بعد بھی محمد سمیع جیسے کھلاڑی کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں تجربہ کار سمیع کو میدان کی جگہ اپنے گھر میں بیٹھے دیکھ کر حیران ہوں۔‘

‘شاستری نے یہ بیان اس وقت دیا جب ہندوستانی ٹیم منگل کے روز ایشیا کپ کے اپنے سپر-4 اسٹیج میچ میں سری لنکا سے شکست کھا گئی۔ چھ وکٹ سے ملی اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ محمد سمیع نے ہندوستان کے لیے آخری ٹی-20 میچ گزشتہ سال عالمی کپ میں کھیلا تھا۔ تب سے وہ ٹیم سے باہر ہی چل رہے ہیں، جب کہ آئی پی ایل 2022 میں نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کو چمپئن بنانے میں انھوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔ 16 میچوں میں 24.40 کی اوسط سے انھوں نے 20 وکٹ حاصل کیے تھے۔