محمد زبیر کے خلاف پولس نے نئے الزامات عائد کئے

نئی دہلی:2جولایی۔ دہلی پولیس نے فیکٹ چیک کرنے والے محمدزبیر کے خلاف ایف آئی آر میں مجرمانہ سازش اور شواہد کو مٹانے کے نئے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح پولیس زبیر کے خلاف مزید قانونی دائرہ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ زبیر کو 2018 میں مبینہ طور پر قابل اعتراض ٹویٹ کے ذریعے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کو دہلی کی ایک عدالت نے زبیر کی پولیس حراست میں چار دن کی توسیع کر دی۔