محمد بن سلمان کا دورہ ترکی

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ترکی کا دورہ کررہے ہیں، سعودی صحافی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ ترکی کا پہلا دورہے۔جس میں وہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اس سے قبل اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، 2018 میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔