محمد اسحاق (چاند میاں)کا انتقال پر ملال ‘کل تدفین

0 4

ناندیڑ ۔31 اکتوبر (ورقِ تازہ نیوز):محمد اسحاق عرف (چاند میاں )ولد فیروز علی عمر 78 سال ساکن وساوا نگر ناندیڑ نے پیرانہ سالی کے باعث آج بروز بدھ کوناندیڑ کے اشونی اسپتال میں شام 7 بجے داعی اجل کو لبیک کہا اور مالک حقیقی سے جا ملے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا محمد ذاکر ہے۔ مرحوم انتہائی خوش اخلاق ،خوش گو شخصیت سے حامل تھے۔ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محمد ابراہیم اور محمد اقبال کے و ہ بھائی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 11 بجے مسجد عابدین نئی آبادی ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ ادارہ ور ق تازہ ان کی مغفرت کے لئے دعاگو ہے اور لواحقین کو صبرجمیل دے ۔آمین