محمدزبیر کے خلاف ایک اورمقدمہ درج

نئی دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو یوپی کے سیتا پور لے جایا گیا جب ہفتہ کو دہلی کی ایک عدالت نے قابل اعتراض ٹویٹس سے متعلق ایک کیس میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی، جہاں ان پر تین افراد کے خلاف ٹویٹس کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس ٹویٹ میں مہنت بجرنگ منی، یتی نرسمہانند سرسوتی اور آنند سوروپ کو نشانہ بنایا گیا اور تینوں کو نفرت پھیلانے والے بتایا گیا ہے۔ یہ معاملہ خیرآباد علاقہ ہندو شیر سینا کے ضلع صدر بھگوان شرن کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ ان پر آئی پی سی کی دفعہ 295A اور 67 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شکایت Alt-News کے شریک بانی کے خلاف 1 جون کو درج کی گئی تھی۔