سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیرکو کہا کہ حکومت نے قومی سیکورٹی سے متعلق تشویش کے پیش نظر انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ’پاسپورٹ آفس نے سی آئی ڈی کی رپورٹ کی بنیاد پر مجھے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا، جس میں اسے ’ہندوستان کی سیکورٹی کے لئےخطرہ‘ قرار دیا گیا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد سے کشمیر میں حاصل کی گئی عام حالات کی سطح ہے، جہاں ایک سابق وزیر اعلیٰ کو پاسپورٹ دینا قومی سالمیت کے لئے خطرہ ہوجاتا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں